کابل ،5؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)افغان صوبے پکتیا میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کی جھڑپ کے نتیجے میں 14جنگجو مارے گئے جبکہ 15زخمی بھی ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب افغان صوبے پکتیا کے ضلع ایوب میں طالبان نے افغان نیشنل پولیس پٹرول پر حملہ کردیا ۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں 14طالبان جنگجو مارے گئے جبکہ 15زخمی بھی ہوئے۔ اس جھڑپ کے دوران افغان نیشنل پولیس کا ایک اہلکار زخمی ہوا، اس دوران کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔